31 مارچ، 2016، 1:43 PM

اقوام متحدہ کو دہشت گردی کی تعریف بھی معلوم نہیں

اقوام متحدہ کو دہشت گردی کی تعریف بھی معلوم نہیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برسلز میں بھارتی شہریوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اقوام متحدہ کو دہشت گردی کی تعریف بھی معلوم نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برسلز میں بھارتی شہریوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لیکن ہماری بدقسمتی یہ  ہے کہ اقوام متحدہ کو دہشت گردی کی تعریف بھی معلوم نہیں۔نریندر مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پورا مکینزم موجود ہے لیکن یہ بڑی بد قسمتی ہے کہ اقوام متحدہ ابھی تک دہشت گردی کی تعریف نہیں کر سکی ہے اور نہ ان قراردادوں پر عمل کر سکی ہے جو دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں تحفظ فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف ایکشن لینے کا کہتی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں اور جو لوگ انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انھیں مشترکہ طور پر اس کے خلاف لڑنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوی کو صرف بندوقوں کے ذریعے سے ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس معاشرے میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل انتہا پسندی اور دہشت گردی  کی جانب نہ جا سکے۔ مودی نے کہا کہ بھارت 4 دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے جبکہ دنیا کو اس کا سامنا 9/11 کے بعد ہوا۔ خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یقین کیا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے مگر کچھ ہمسائے اس حقیقت کو نہیں سمجھتے تاہم ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

News ID 1862943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha